بالآخر غزہ کے معصوم لوگوں کے لیے کسی نے تو ایکشن لے ہی لیا۔
یو کے کے وزیر اعظم نے کہا ک غزہ میں معصوم بچوں کا قتل نا قابل برداشت ہے اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہم سب کو ایکشن لینا چاہیے تاکہ معصوم بچوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔
غزہ میں خوراک کی کمی
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں محدود مقدار میں خوراک کی اجازت دینا نہ کافی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہم فلسطینیوں کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔
غزہ میں امدادی سامان کی بندش پر برطانیہ کا بڑا ایکشن
اسرائیل کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیں ڈیوڈلیمی کا کہنا ہے کہ بھوک سے لاکھوں لوگوں کے مرنے کا خطرہ ہے برطانیہ فرانس اور کینیڈا کی مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کی مخلافت ان سے کسی قسم کی تجارت اور لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غزہ کے مسلمانوں کی مدد
برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ہر حالت میں معصوم بچوں کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ ان حملوں سے دنیا بھر میں انتشار اور بد نظمی پیدا ہو گی اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گا۔
غزہ میں خوراک کی شدید قلّت
اس وقت غزہ میں خوراک کی شدید قلّت ہے جس کی وجہ سے معصوم بچے نوجوان عورتیں بوڑھے اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں اس کے علاؤہ اسرائیل کے روز کے حملوں سے معصوم لوگ روز ہی اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔


0 Comments